جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
تاش پر جواء کھیلنے والے 09 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سول لائنز پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 09 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 56 ہزار 630 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 09 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ، بلال، عثمان، ارسلان، زین، شعبان، طلحہ، کامران اور بلال شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 56 ہزار 630 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News