جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
افغان قونصل جنرل نے پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز) افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر افغان قونصلیٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔ترجمان کے مطابق پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News