جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بھارت نے چین کو شکست دے کر ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بھارت نے ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں چین کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔بھارتی ٹیم نے فائنل میں حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی جوگراج سنگھ کی جانب سے واحد گول سکور کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن کا مقابلہ جیتا تھا، قومی ٹیم کے حنان شاہد اور سفیان خان نے 2،2 گول سکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

قومی ٹیم کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے گئے، قومی ٹیم نے ایونٹ میں 3 میچ جیتے، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 2 برابر رہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News