جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
لبنان میں پیجر دھماکے ،ایرانی سفیر بھی زخمی

 

بیروت(روشن پاکستان نیوز) لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کی جانب سے بیروت میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ امانی معمولی زخمی ہیں، انہیں طبی امداد کے لیے بیروت کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایرانی سفارت خانے کے مزید 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News