هفته,  23 نومبر 2024ء
 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم نبیل سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم شامیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم سیف اللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم نبیل سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم ذیشان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم انواراللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم حامد اقبال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں