جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)آراے بازار پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم افضل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا، ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News