جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چکری پولیس کی کاروائی،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری ذیشان نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے سعادت کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتار کرلیا،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے سعادت کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری سال 2023 سے چکری پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری کے 02 ساتھی بلال اور عرفان قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پورکاروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News