جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 03ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 03ملزمان گرفتار، ساڑھے 03کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے 02ملزمان عدیل منیر اور عاصم سلیم کو گرفتار کرلیا، ملزم عدیل منیر سے01کلو 520گرام چرس، ملزم عاصم سلیم سے160گرام چرس برآمد ہوئی، صدر بیرونی پولیس نے ملزم اورنگزیب کو گرفتار کرکے ملزم سے 01کلو850گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News