راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار، 02 مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 01 لاکھ 14 ہزار اور موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمعیز اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 01 لاکھ 14 ہزار اور موبائل فون برآمدہوئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم ومتحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔