بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت کر سب کو گھر کا رستہ دکھادیا، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں  مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کے مسودے کے پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا، دن کہ اجالے میں نہیں مارا گیا۔ امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم کا کھیل ، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز

انہوں نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے، یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گے۔

مزید خبریں