بدھ,  15 جنوری 2025ء
ہماری حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کا عزم غیر متزلزل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔

جمہوریت کے بین الاقوامی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج جبکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ہم انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے قیام کی کوششوں کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں، آج کے دن ہم ایسے عالمی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں جو منصفانہ، مساوی اور جامع ہو. باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرکے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ امید کی کرن کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف پر الزام لگائے، چیف جسٹس کیخلاف بیان دیا،عمران خان کو نتائج بھگتنا ہونگے، بلاول بھٹو

مزید خبریں