هفته,  23 نومبر 2024ء
 منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،سی پی او سید خالد ہمدانی
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی، مجرم ندیم اختر کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم ندیم اختر کو سزا سنا دی، مجرم ندیم اختر کو تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 04 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں