هفته,  05 اکتوبر 2024ء
برطانیہ، طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون استعمال سے روکنے کی مہم

لندن(صبیح ذونیر)برطانیہ میں طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال سے روکنے کی مہم شروع کردی گئی۔

انشورنس کمپنی سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔

سروے کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ یوکرین کو فوری 162 ملین پونڈز کے 650 میزائل بھیجے گا

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالب علم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

مزید خبریں