بدھ,  15 جنوری 2025ء
عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کے دروازے بند اور لاہور میں 21 ستمبر کو ہر صورت پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی ائی عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا ہے، آج سے پارٹی کو ہدایت کررہا ہوں کہ کوئی بھی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام بھیجا تھا، 8 ستمبر کی تاریخ بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دی تھی، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کررہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو اٹھا کر اپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے، کیا آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے، علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈا پور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما معافیاں مانگ رہے ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، انہیں پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے عمران خان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے،خواجہ آصف کے عمران خان پر طنز کے وار

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے سب کو پتا ہے، ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے جائے گا، یصل واوڈا جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کے لیے میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ائی ایم ایف سے ڈیل کا علم نہیں۔

مزید خبریں