هفته,  23 نومبر 2024ء
جب جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جلسہ پُرامن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، جب این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالے۔

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا، ہم قانون اورآئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ جلسہ پُرامن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، یہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف جلسہ ہوگا، یہ اس ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا، پیر کو میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

مزید پڑھیں: باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑونگا، عمران خان نےنیب تفتیشی افسر کو دھمکی دے ڈالی

انہوں نے کہا کہ جب این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نا ڈالیں، ہمارے دو کارکنان کو پکڑا گیا ہے، پولیس سے درخواست ہے کہ یہ جلسہ پر امن ہے، کل دو بجے جلسہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ وقت پر جلسہ ختم کیا جائے، جلسہ اگر ایک دو گھنٹے زیادہ بھی ہو جاتے ہیں تو انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہئے۔

مزید خبریں