راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم عجب خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم مبارک علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم شہروز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔