جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 04 ملزمان گرفتار

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، لیڈی منشیات سمگلر سمیت 04 ملزمان گرفتار، 06 کلو کے قریب چرس برآمد،ملزمان میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم بھی شامل۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، آر اے بازار پولیس نے ملزم عمران سے 02 کلو 486 گرام چرس برآمد کی،ملزم کا تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کا انکشاف، واہ کینٹ پولیس نے ملزمہ رانی بی بی سے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ملزم عبدالحفیظ سے 01 کلو 517 گرام چرس برآمد کی،بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 540 گرام چرس برآمد کی،منشیات کے خلاف موثر کاروائیوں پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News