اتوار,  22 جون 2025ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے ملزم احسان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم سعید سے 01رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم زاہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم صائم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم اجمل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں