جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News