هفته,  23 نومبر 2024ء
جاتلی پولیس کی کاروائی،17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)جاتلی پولیس کی کاروائی،17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار، اشتہاری بابر نے پیچ کس کے وار کر کے مقتول جواد کو قتل کیا تھا،واقعہ سابقہ لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم بابر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم بابر نے پیچ کس کے وار کر کے مقتول جواد کو قتل کیا تھا،واقعہ سابقہ لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں تھانہ جاتلی میں درج کیا تھا، اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں