لاہور(روشن پاکستا ن نیوز) شہری نے غصے میں میٹر ریڈر کو 9گولیاں ماردیں۔ تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل خبر وں میں مختلف افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک میٹرلیڈر کو میٹر اتار نے پر نو گولیاں ماردیں گئیں لیکن اصل حقیقت کچھ اور نکلی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واپڈا ملازم کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سامنے آیا ہے۔
واپڈا ملازم کے بھائی نے کہاہے کہ ان کے بھائی اس وقت زخمی حالات میں جنا ح ہسپتال میں داخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے بھائی نے بیوی کو طلاق دی تھی جس کی وجہ سے ہماری ذاتی دشمنی بن گئی تھی۔ اس سے قبل بھی میرے بھائی پر فائرنگ کی گئی تھی لیکن اس میں بچ گئے تھے اس بار وہ ڈیوٹی سے واپسی پر گھر آرہے تھے کہ اچانک میرے کزن نے میرے بھائی پر فائرنگ شروع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل خبر وں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید پڑھیں: موسیٰ خیل: گاڑیوں سے اتار کر 23 افراد قتل، بسیں، ٹرک جلا دیے گئے











