جمعه,  20  ستمبر 2024ء
آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر آگئی، 10ہزار طلبا کیلئے ہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2 ماہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزانفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کیلئےمفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی، محکمہ آئی ٹی اوراین ای ڈی ، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اےسکھرمیں معاہدہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی ٹی کورسز کروانے کیلئے 500 ملین روپےکی منظوری دے دی اور کہا کہ 10ہزار طلباکیلئےہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2ماہ ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کامقصد طلباکی آئی ٹی مہارتوں کوبڑھانا اورغربت میں کمی لاناہے، ملازمت کیلئے صنعت کی طرف سےتسلیم شدہ سرٹیفکیٹ فراہم کئےجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورسزکےذریعے نوجوانوں کو تیار کرکے روزگار فراہم کیاجائے گا۔سیکریٹری آئی ٹی پروگرام ابتدائی طور پر10 ہزارنوجوانوں کیلئےڈیزائن کیاگیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News