کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ ہائی کورٹ نےکارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ کے شوہر کی7 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی ہے۔ملزمہ کے شوہر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے شوہر کا سارے واقعے سےکوئی تعلق نہیں ہے، ملزمہ جیل میں ہے، میرے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزمہ کے شوہرکو 50 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔











