چنیوٹ میں مضرصحت جوس پینےسے2خواتین جاں بحق ہوگئیں

 

چنیوٹ (روشن پاکستان نیوز) چنیوٹ میں مضرصحت جوس پینےسے2خواتین جاں بحق ہوگئیں، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ واقعہ نواحی عالقہ اڈا شیخن میں پیش آیا۔تیس سال کی کوثر نے گھرمیں ملک شیک بنائی، خود بھی پینے کے علاوہ چودہ سال کی مقدس اوراٹھائیس سال کی نگینہ کو دیا، جس کے پیتے ہی تینوں کی حالت غیرہوگئی۔ریسکو ون ون ٹو نے تینوں کو فوری اسپتال پہنچایا، جہاں مقدس اور نگینہ نے دم توڑ دیا جبکہ کوثر کی حالت نازک ہونے پراسے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے فوڈ پوائزنگ کو موت کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ملک شیک میں کوئی زہریلی چیزگرگئی ہوگی، جس کے پیتے ہی موت واقع ہوئی۔

مزید خبریں