جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اڈیالہ جیل میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ ,7 وارڈنز کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈنز کے تبادلے کردیے گئے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض اور محمد ظہیر کے مختلف جیلوں میں تبادلے ہوئے۔جیل وارڈنز کے منڈی بہاءالدین، چکوال،گجرات اور اٹک جیل تبادلے کیے گئے۔ اڈیالہ جیل سے مجموعی طورپرخاتون سمیت 3 افسران اور 10 جیل وارڈنز کے تبادلے ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News