جمعرات,  28 نومبر 2024ء
پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی ہیں۔دستاویزکے مطابق ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، ملک میں 1286وی پی اینز،136فتی لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں،136 لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں۔

پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا،پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے وی پی اینز کی سہولت دی۔

مزید خبریں