بدھ,  15 جنوری 2025ء
نصیر آباد پولیس کی کاروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم نیاز نے میری 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم نیاز کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں