15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ایس ایچ او صدر بیرونی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم قیمت خان عرف خلیل کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایچ او صدر بیرونی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم قیمت خان عرف خلیل کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ گھر پر اکیلی تھی جب ملزمان نے مجھے بہانے سے باہر بلایا اور زیادتی کی، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے ساتھی اور سہولت کار کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں