راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )پاک-بنگلہ دیش کرکٹ سیزیز، پہلا ٹیسٹ میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 4500سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران واہلکار وں نے فرائض سرانجام دئیے۔
آر پی او بابرسرفراز الپا، سی پی او سید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک-بنگلہ دیش کرکٹ سیزیز، پہلا ٹیسٹ میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 4500سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران واہلکار وں نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابرسرفراز الپا، سی پی او سید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔
چیف ٹریفک آٖفیسر، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیزاور دیگر سینئر افسران نے بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کرفول پروف انتظامات کو یقینی بنایا،بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے تمام افسران واہلکاروں کو شاباش،میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں راولپنڈی پولیس کا اہم کردار ہے۔