پاور شیئرنگ ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن اور  پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجے گورنر ہاؤس پنجاب میں ہو گا جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے  پیپلزپارٹی کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان جبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاہدے کے دیگر نکات پر عملدرآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں