کراچی (روشن پاکستان نیوز)لیاری گینگ وار کا اہم شوٹر عمیر عرف جینگو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
کیماڑی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت جینگو کے نام سے ہوئی۔
ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیش برآمد کرلیے گئے۔
ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت بڑی کامیابی ہے جس سے پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔
جینگو پر ڈی آئی جی کے گن مین سمیت متعدد پولیس اہلکاروں اور دیگر درجنوں افراد کے قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت درجنوں مقدمات درج تھے ۔











