بدھ,  15 جنوری 2025ء
سرحد پار بھی سوشل میڈیا معاشرتی بے راہ روی پھیلانے میں پیش پیش
پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن صارفین پریشان

منامہ (روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا کے جہاں فوائد ہیں وہاں اس کے غلط استعمال سے معاشرتی بے راہ روی بڑھ رہی ہے ۔

معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔

جبکہ ایسے اقدامات سے معاشرے اخلاقی انحطاط کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں ۔

موبائل فون اور نیٹ کی سہولت معاشرے بالخصوص نئی نسل کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

حال ہی میں بحرین کے درالحکومت منامہ کے ائیرپورٹ پر ہمارے نمائندے نے ایک باحجاب مسلمان خاندان کی ماں بیٹی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جو نیچے نظر آرہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں بڑے فخر سے اپنی بیٹی کی تصاویر بنا رہی ہے اور چھوٹی سی بچی بھی بھرپوراندازمیں اپنی دلچسپی شو کر رہی ہے۔

 

ایسے میں معاشرے کے باشعور افراد اورطبقات کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

حکومتوں  کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے معاشرتی بے راہ روی سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

اس سلسلے میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے اور بے راہ روی سے محفوظ رکھنے کے لیے شعوری اور آگاہی مہم شروع کی جائے ۔

کیوں کہ اب یہ بچی ابھی چھوٹی ہے ابھی سے اس کی ایسی پرورش کی جائے کہ یہ معاشرتی برائیوں سے جو سوشل میڈیا کی وجہ سےعام ہوچکی ہیں بچ سکے۔

مزید خبریں