اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ،2بچے جاں بحق،متعدد زخمی

اٹک(روشن پاکستان نیوز؟ اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید: فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت کی اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، ذمےداران کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،
صدر مملکت نے جاں بحق بچوں کے ایصال ثواب، زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

مزید خبریں