راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز)پاک-بنگلہ دیش کرکٹ سیریز پریکٹس سیشن،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، آر پی او راولپنڈی نے پوائنٹ وائز ڈیوٹیز چیک کیں اور افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی۔
سینئر پولیس افسران نے آر پی او بابر سرفراز الپا کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک ۔بنگلہ دیش کرکٹ سیریز پریکٹس سیشن،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، آر پی او راولپنڈی نے پوائنٹ وائز ڈیوٹیز چیک کیں اور افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی،سینئر پولیس افسران نے آر پی او بابر سرفراز الپا کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،پریکٹس سیشن کے لئے راولپنڈی پولیس کے 1700 سے زائد افسر و جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھاکہ کرکٹ میچز کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں راولپنڈی پولیس کی خدمات قابل ذکر ہیں۔











