راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،08 ملزمان گرفتار،81لیٹراور07بوتل شراب برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم اقبال سے 30لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم سلیمان سے 20لیٹر شراب ،ریس کورس پولیس نے ملزم زین سے 10لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ریاض سے 10لیٹر شراب،ملزم کامران سے 06بوتل شراب،وارث خان پولیس نے ملزم ندیم سے 06لیٹر شراب،ملزم رجب سے 05لیٹر شراب،کلرسیداں پولیس نے ملزم طاہر سے 01بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔