اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے، ایف آر سی یا ب فارم ایک دستاویز جو خاندان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتی ہے۔پاکستانی شہری ایف آر سی (ب فارم) کے لیے نادرا کو درج ذیل تین کیٹیگریز میں درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
پیدائش کے لحاظ سے:
سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کی فہرست ہوگی جس میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔شادی سے متعلق تیارہ کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے اہلخانہ کی فہرست ہوگی جس میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہیں۔اگر کوئی شخص نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں کا شناختی نمبر نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ایف آر سی کے لیے درخواست دیں
پاکستانی شہری ایف آر سی کے لیے نادرا رجسٹریشن سینٹر (این آر سی) پر جا کر یا پاک- شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا رجسٹریشن سینٹر (این آر سی)
آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (این آ رسی) پر جا کر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک متعلقہ مشن آفس جا سکتے ہیں۔
اگست 2024 سے نئی ایف آر سی نارمل فیس
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اگست 2024 تک، ایف آر سی کے اجرا کے لیے نارمل زمرے میں نادرا کی فیس ایک ہزار روپے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نادرا ایف آر سی ایگزیکٹو فیس اگست 2024
اگست 2024 کے مہینے کے لیے ایف آر سی کی ایگزیکٹو فیس بھی ایک ہزار روپے پر برقرار ہے۔