هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

بونیر(روشن پاکستان نیوز)  پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت سمیت 3 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی سی آفس میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے عدالت میں کیسز بھی جاری ہیں اور جلسے بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک خداد پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا، ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امن و سلامتی کے لیے کسی بھی قبانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے عالمی میڈیا کوآرڈینیٹر کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

علاوہ ازیں بیرسٹرگوہر نے پولیس لائنز ڈگرمیں شہدا کی  یادگار پر پھول چڑھائے، ڈسٹرکٹ جیل ڈگر میں تقریب میں شرکت کی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کیں۔

مزید خبریں