جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ،پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بنکاک(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو عامر خان نےساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے کا تعلق مینگورہ سے ہے، عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقابلے کے تین راونڈ میں انہوں نے پہلے انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔

بنکاک سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ پاک نے انہیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی دی، وہ یہ گولڈ میڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر نریندر مودی نے نیرج کو انکی والدہ سے متعلق کیا کہا؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News