جمعه,  20  ستمبر 2024ء
بھکر ، منکیرہ کے قریب ٹریفک حاد ثہ ،ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

بھکر(روشن پاکستان نیوز) منکیرہ شہر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے اوور ٹیک کرتے ہوئے کار کو کچل ڈالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد ،2 بچیاں اورایک بچہ  شامل ہے۔

حادثہ جھنگ بھکر روڈ گتہ فیکٹری کے قریب پیش آیا ،کار میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو میانوالی کے رہائشی تھے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ میں تیز رفتار بس پُل سے جا ٹکرائی؛ 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News