بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی،نوٹس لینے کا مطالبہ

کوہلو (روشن پاکستان نیوز)تحصیل صادق آباد  میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ، تحصیل صادق آباد کے سینٹرز میں بینظیر اہلیت خواتین سے 1000سے لیکر 1500روپے تک ناجائز کٹوتی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کے حصول کے لئے آنے والی خواتین سے اتھرائیزڈ دکاندارحضرات خواتین سے ناجائز کٹوتی کررہے ہیں۔

دور دراز علاقوں سے آئے ہوئی خواتین کا کہنا تھا کہ اس سخت گرمی میں ہم بمشکل ڈیوائس ہولڈر کے پاس پہنچتے ہیں تو جاری ہونے والی رقم میں سے 1000سے 1500روپے تک ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ جب معاملہ کی تہہ تک پہنچا گیا تو مختلف خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی کی گئی تھی۔

اس موقع پر رقم کے حصول کیلئے آنے والی خواتین نےکہا کہ دکاندارحضرات نے امدادی رقم میں ناجائز کٹوتی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھاہوا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ بینظیر انکم سپورٹ کے مانیٹرنگ ٹیم ڈیوائس ہولڈرز سے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلی حکام نوٹس لیکر بی آئی ایس پی حکام ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف تحقیقات کریں۔

خواتین نے کہاکہ سخت گرمی میں بمشکل امدادی رقم حاصل کرنے لئے یہاں پہنچ جاتے ہیں یہاں پہنچ کر ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ناجائز کٹوتی کو روک کر ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ،اگر اعلی حکام نے نوٹس نہیں لیا تو مجبورا احتجاج کرکے شہر کی مرکزی شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بی آئی ایس پی حکام، ضلعی انتظامیہ،صوبائی و وفاقی حکومت اور ڈیوائس ہولڈر پر ہوں گی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ دکاندارحضرات نے بتایا ہے کہ جاز کمپنی فرنچائز والے ان سے پانچ سے چھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈکرتے ہیں حالانکہ جاز کمپنی کی یہ پالیسی بھی نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق دکاندارمجبورا کٹوتی کرتے ہیں تاکہ جو پیسے انہوں نے جاز کمپنی کو بھیجے ہیں وہ یہاں سے پورے کرسکیں۔

مزید خبریں