ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں