اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ “یوم حسین علیہ السلام” میں شرکت، پروگرام میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے موجودہ حالات میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت کی عزت و آبرو، شان اور وقار جوان ہوتے ہیں، آج کے جوان کو ضرورت ہے کہ اپنی زندگی کو درس حسینیت سے ایسے مربوط کرے کہ جس سے کردار حضرت علی اکبر ع کی خوشبو آئے، جوان کسی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، پیغام حسینیت واضح اور روشن ہے زندگی کے ہر عمل میں کربلائی کردار ادا کرنا ہی حسینیت ہے۔
کربلا زندگی کے ہر اصول میں رہنماء اصول ہے، لحاظہ میں آج طلباء و طالبات کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایسے اہم موضوع پر اس کانفرنس کا انعقاد کیا جو لائق تحسین ہے۔
یہ کانفرنس تمام مکاتب فکر کی ہے، کیونکہ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کسی خاص مکتب فکر کے پیشوا و امام نہیں بلکہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء ہیں، آج حریت و آزادی کی تمام تحریکوں کی رہنماء کربلا ہے اور کربلا ہی یاد خدا کا بھترین وسیلہ و ذریعہ ہے۔