لاہور(روشن پاکستان نیوز)مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی ۔ کتابوں کاپیوں اور اسٹیشنری پر 15 سے 20فیصد اضافہ والدین کے لیے وبال جان بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پہلے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے، اور اب کتابیں کاپیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں ۔ اسٹیشنری کی قیمت بڑھنے سے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔
اردو بازار میں موجود خریداروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
بازاروں میں خریداروں کا رش کم ہے ۔
دکانداروں کے مطابق کاپیوں کتابوں اور اسٹیشنری کی تمام اشیاء پر15 فیصد اضافے سے کاروبارمتاثرہورہاہے ۔
انہوں نے بتایاکہ مہنگی درسی کتب اور دیگر سامان سے اسکول، کالج اور جامعات میں زیرتعلیم طلباو طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہے ۔











