جمعه,  20  ستمبر 2024ء
مریم نواز کا بارش کے دوران مختلف واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(روشن پاکستان نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھتیں گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News