راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھو ہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارناصر نوازنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔