اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ تہران میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، نیتن یاہو کھلے عام درندگی کر رہا ہے۔
فلسطین کی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے ارکان سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکےہیں، اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روز غزہ میں لاشیں گرائی جا رہی ہیں، فلسطین میں شہروں کے شہر اور محلوں کو زمین بوس کردیا گیا ہے، شاید ہی کسی نے تاریخ میں ایسے واقعات دیکھے ہوں، تہران میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، تہران میں راکٹ کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا، بین الاقوامی قوانین کوپاؤں تلے رونداگیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ہے، وزیراعظم نیتن یاہو
وزیراعظم نےکہا کہ نیتن یاہو کھلے عام درندگی کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کے بچے شہیدکیےگئے، پاکستان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی بھرپور مذمت کی ہے، اسلامی ممالک نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی ہے، انٹرنیشنل کورٹ نے اسے نسل کشی قرار دیا، یہ واقعہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔