اتوار,  24 نومبر 2024ء
اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی گئی

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ای ٹرا نسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی، ای ٹرا نسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرا نسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کہ نئی ای ٹرا نسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرا نسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

مزید خبریں