اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دعوت اسلامی نے مڈلینڈز کے بعد برطانوی ایوانوں میں بھی دھوم مچا دیں دعوت اسلامی کے سید فضیل رضا عطاری کو اعلی برٹش سٹیزن ایوارڈ دیا گیا۔
سید فضیل رضا عطاری کو ان کی برطانوی معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر گزشتہ دنوں ویسٹ منسٹر پارلیمنٹ میں بیسٹ سٹیزن ایوارڈ دیا گیا 1.9 ملین اوورسیز پاکستانیوں میں سے سید فضیل رضا عطاری کو یہ ایوارڈ ملا اور پاکستان کا ایک مثبت چہرہ برطانیہ پارلیمنٹ میں ظاہر کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا سید فضیل رضا عطاری نے یہ ایوارڈ نے یہ ایوارڈ امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری اور دعوت اسلامی سے وابستہ تمام افراد کے نام کر دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا مضبوط پلیٹ فارم نہ ہوتا تو یہ سارے کام ممکن نہیں ہو سکتے تھے دعوت اسلامی سے وابستہ ایک ایک فرد اس کے رضا کار اس سے معاونت کرنے والے اور ہر طرح کا تعاون کرنے والے صحیح معنوں میں اس کے حقدار ہیں اور ہم چاہتے ہیں معاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں اور ہر جگہ امن و سکون قائم ہو جائے یاد رہے سید فضیل رضا عطاری 19 سال سے دعوت اسلامی یوکے کی رضاکارانہ خدمت کر رہے ہیںْ
انہوں نے سماجی مسائل حل کرنے کے لئے مختلف رضا کارانہ ٹیمیں تشکیل دیں کمیونٹی میں چاقو سے ہونے والے جرائم، منشیات، نائٹریٹ آکسائیڈ اور سپیڈ ڈرائیونگ اور مختلف قسم کے مسائل کے حل کے لیے رضاکارانہ کام کرنے میں مصروف ہیں جیلوں میں قیدیوں کو دین اسلام کی تعلیمات، کلائیمیٹ چینج پروجیکٹس ماحولیاتی تبدیلیوں کی آگاہی اور ہزاروں نئے درخت لگوانا. قدرتی آفات میں پاکستان میں سیلاب ترکی شام اور مراکش میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اقدامات ان کی فوری ضروری امداد کا انتظام کیا۔
کووڈ 19 کے دوران ضرورت مند خاندانوں کی امداد ان کے لیے فوڈ بینک کا قائم کیے سید فضیل رضا عطاری نے مختلف ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قیادت کی اور اب تک تقریبا 5 لاکھ افراد تک 3900 پانی کے منصوبوں کے ذریعے صاف پانی پہنچایا ان خدمات کے اعتراف میں برطانیہ حکومت کی جانب سے اعلی برٹش سٹیزن ایوارڈ ویسٹ منسٹر لندن پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا











