جمعرات,  31 اکتوبر 2024ء
عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اے ٹی سی میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

مزید خبریں