اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ( DSB) کا اجلاس6اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام للہ دھاریجو کریں گے۔
اجلاس میں پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس ‘ پولیس سروس آف پا کستان ‘ آفس مینجمنٹ گروپ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایکس کیڈر افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دی جا ئے گی۔